29 ستمبر 2017 - 13:28
جنوبی افریقہ، ایران کیساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم

ایران میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر نے ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ سمندری تجارت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر نے ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ سمندری تجارت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'میکس فلیمون وائٹ ہیڈ' نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر جنرل 'بھروز اکرمی' کے ساتھ صوبائی دارالحکومت بندرعباس میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران میں صنعتی شعبے کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز، کشتی سازی اور معدنیات کے شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں.

ہرمزگان صوبے کے ڈپٹی گورنر جنرل نے بھی خطے میں بندرعباس کی اقتصادی راہداری کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کی توسیع کے لئے ڈربن اور بندرعباس کو جڑواں شہر قرار دینے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں باہمی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲